ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہبلی میں متنازعہ ویڈ یوشیئر کرنے پر نو جوان گرفتار؛ اشتعال انگیز فوٹو پوسٹ کرنے والے نوجوان نے پولس سیکوریٹی میں لکھا سکینڈ پی یو سی کا پرچہ

ہبلی میں متنازعہ ویڈ یوشیئر کرنے پر نو جوان گرفتار؛ اشتعال انگیز فوٹو پوسٹ کرنے والے نوجوان نے پولس سیکوریٹی میں لکھا سکینڈ پی یو سی کا پرچہ

Sat, 23 Apr 2022 12:01:57    S.O. News Service

 ہبلی، 23؍اپریل  (ایس او نیوز؍ یو این آئی ) کرناٹک کے  ہبلی  شہر میں گذشتہ روز   پولس پر پتھراو اور  توڑ پھوڑ کی وارداتوں میں جہاں ایک طرف سو سے زائد مسلم لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، وہیں  اشتعال انگیز فوٹو یا وڈیو سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں  پولس نے پہلے   ابھیشیک ہیرے مٹھ نامی نوجوان اور اب   اسی پوسٹ کو شئیر کرنے کے الزام میں  ویر بھدرا پاٹل نامی نوجوان کو  گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ  16 اپریل کو مسجد پر بھگوا پر چم لہرانے کا ایک متنازعہ ویڈیو یا فوٹو  سوشل میڈ یا پرشیئر کرنے کے   الزام میں اُسی دن  پولس نے ابھیشیک کو گرفتار کیا تھا   جس کی گرفتاری کے بعد اولڈ ہبلی پولیس اسٹیشن میں مسلم احتجاجیوں اور پولس کے درمیان جھڑ پ ہوئی تھی۔

اس دوران  سکینڈ پی یوسی امتحان  جو جمعہ سے شروع ہوا ہے، پولس  نے  ابھیشیک ہیرے مٹھ کو اپنی سیکوریٹی  کے درمیان  امتحانی مرکز لے جاتے ہوئے اُسے امتحانی پرچہ لکھوانے   کا موقع فراہم کیا۔


Share: